Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی حکومت کو ہائبرڈ ماڈل قرار دے دیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 17, 2025
in پاکستان
0
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی حکومت کو ہائبرڈ ماڈل قرار دے دیا

وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی حکومت کو ہائبرڈ ماڈل قرار دے دیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں ہائبرڈ ماڈل ہے۔ ملک آگے لے جانے کے لیے سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سب کی پارٹنرشپ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نام نہاد ہائبرڈ تھی۔وزیردفاع نے کہا کہ بولے بانی پی ٹی آئی جس دلدل میں چھوڑ کر گئے آج پاکستان کی افواج اور حکومت ملکر ملک کیلئے کام کررہی ہے ۔ شکر ہے منافقوں کے ٹولے سے جان چھوٹی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شکر ہے منافقوں کے ٹولے سے جان چھوٹی، پی ٹی آئی حکومت کا جو حال ہوا سب نے دیکھا، بانی پی ٹی آئی قوم سے معافی مانگے، بانی آج ترلے کررہا ہے، پھرچوری چکاری کیلئے ڈیل چاہتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی معافی مانگے بھی تو اقتداراس کے حوالے نہیں ہوگا، اس نے ریاست کے خلاف جرائم کیے، بانی کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، مارچ میں 4ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے، پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی۔نواز شریف کی صحت سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کا علاج جاری ہے، لندن آنے کا مقصد خالصتاً علاج کرانا ہی ہے، ان کی روزانہ کی بنیاد پرمیڈیکل اپوائنٹمنٹ ہیں، میری نوازشریف سے اچھی ملاقات رہی جس میں ذاتی نوعیت کی باتیں ہوئیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بی ایل اے اگر پاکستانیوں کو مارے گی تو اسے قیمت ادا کرنی پڑے گی، بلوچستان کے مسائل بندوق کے زور پر نہیں بلکہ اس کا سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔

Previous Post

تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

Next Post

لاہور ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کیخلاف دائر درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ

Next Post
لاہور ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کیخلاف دائر درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ

لاہور ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کیخلاف دائر درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • (بلاعنوان)
  • چوک اعظم واپڈا کی واجبات کی بہترین وصولی، تعریفی اسناد سے نوازا گیا
  • کراچی معاشی حب، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • کراچی کے علاقے لانڈھی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 6 افراد زخمی
  • ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا:بیرسٹر گوہر

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم