Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور عمران خان کی 3 بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 17, 2025
in پاکستان
0
اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور عمران خان کی 3 بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جارہے تھے کہ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر انہیں روک لیا۔حراست میں لیے جانے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے بحث اور تکرار ہوئی۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 ا افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم خان کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نےاحمد خان بچھر،صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ بھی دکھائے۔اڈیالہ جیل جانے پر اصرار کرنے اور واپس جانے سے انکار پر پولیس نے عمرایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لے لیا اور انہیں قیدیوں کی وین میں ڈال دیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج ان کے گھر والوں کی ملاقات کا دن نہیں تھا اس کے باوجود ان کی بہنیں ملاقات کے لیے پہنچی تھیں۔

Previous Post

وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے

Next Post

کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے

Next Post
کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے

کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم