Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ن لیگ کا منشور ہے کسان کو اسکی محنت کا پورا معاوضہ ملے: شہباز شریف

Web Desk by Web Desk
اپریل 18, 2025
in پاکستان, تجارت
0
ن لیگ کا منشور ہے کسان کو اسکی محنت کا پورا معاوضہ ملے: شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہے، مسلم لیگ ن کا منشور ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا پورا پورا معاوضہ ملے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لئے خصوصی پیکج کے اعلان کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ساڑھے 5 لاکھ کاشت کاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری انتہائی خوش آئند قدم ہے، آبیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ ریلیف ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو چار ماہ مفت سٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کے اقدام سے گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے میں آسانی ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی برآمد میں حکومت پنجاب کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی، پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا پورا پورا معاوضہ ملے، گندم کے کاشتکاروں کے لئے اس پیکج کے اعلان پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔

Previous Post

فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر تیل سے بھرے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 3 گاڑیاں جل گئیں

Next Post

پی ایس ایل 10: آج کراچی اور کوئٹہ میں جوڑ پڑے گا

Next Post
پی ایس ایل 10: آج کراچی اور کوئٹہ میں جوڑ پڑے گا

پی ایس ایل 10: آج کراچی اور کوئٹہ میں جوڑ پڑے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم