Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں بہتری کو سبوتاژ کرنیکی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ

Web Desk by Web Desk
اپریل 19, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں بہتری کو سبوتاژ کرنیکی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں کچھ دیرینہ معاملات پر دونوں ممالک نے اپنے مؤقف واضح انداز میں پیش کیے، مذاکرات کا مقصد تعلقات کو بہتر بنانا اور باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینا تھا۔

ترجمان کے مطابق مذاکرات میں سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور اسٹریٹجک تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، مذاکرات میں مشترکہ تاریخ، ثقافتی قربت اور ترقی کےمشترکہ عزائم پر زور دیا گیا.دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات میں نیویارک، قاہرہ، جدہ اور سمرقند میں حالیہ سفارتی رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اور دونوں ممالک نے تجارت، زراعت، تعلیم اور روابط میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کے حوالے سے بنگلادیش کے سیکرٹری خارجہ جاسم الدین کا کہنا ہے کہ ماضی کے حل طلب مسائل جلد ازجلد حل کرکے فلاحی اور دو طرفہ تعلقات کی راہ ہموار کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ 27 اور 28 اپریل کو بنگلادیش کا دورہ کریں گے۔

Previous Post

آئندہ مالی سال کیلئے 11.2 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہدف رکھنے پر اتفاق

Next Post

دنیا کا دور افتادہ ملک جہاں اب جاکر پہلی بار اے ٹی ایم نصب ہوا ہے

Next Post
دنیا کا دور افتادہ ملک جہاں اب جاکر پہلی بار اے ٹی ایم نصب ہوا ہے

دنیا کا دور افتادہ ملک جہاں اب جاکر پہلی بار اے ٹی ایم نصب ہوا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم