Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دنیا کا دور افتادہ ملک جہاں اب جاکر پہلی بار اے ٹی ایم نصب ہوا ہے

Web Desk by Web Desk
اپریل 19, 2025
in بین الاقوامی
0
دنیا کا دور افتادہ ملک جہاں اب جاکر پہلی بار اے ٹی ایم نصب ہوا ہے

ویسے تو دنیا بھر میں برسوں سے لوگ اے ٹی ایم مشینوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

مگر دنیا کے دور افتادہ ممالک میں سے ایک ملک تووالو میں اب جاکر پہلی بار اے ٹی ایم مشینوں کو نصب کیا گیا ہے۔جزائر پر مشتمل دنیا کا چوتھا چھوٹا ملک قرار دیے جانے والے تووالو آسٹریلیا اور ہوائی کے درمیان بحر الکاہل میں واقع ہے اور یہ دنیا سے اتنا کٹا ہوا ہے کہ اب تک وہاں تمام تر مالی ٹرانزیکشنز نقد رقم سے ہوتی تھی۔تو 15 اپریل کو جب وہاں اولین اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب ہوئی تو یہ اس ملک کے لیے بڑی خوشی کا لمحہ تھا۔

تووالو کے دارالحکومت فونافوتی میں جب حکام ایک اے ٹی ایم مشین کے پاس جمع ہوئے تو وزیراعظم فیلاتی ٹیو نے اسے اہم ترین سنگ میل قرار دیا۔اس موقع پر ایک بڑا کیک بھی کاٹا گیا۔نیشنل بینک آف تووالو کے جنرل منیجر سیوسی ٹیو نے کہا کہ یہ اہم پیشرفت ہے جو تووالو کے عوام کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گی۔9 چھوٹے جزائر پر مشتمل اس ملک کا مجموعی رقبہ محض 10 اسکوائر میل ہے اور وہاں سیاحوں کی آمد بھی بہت کم ہوتی ہے۔2023 میں محض 3 ہزار سیاح وہاں آئے تھے اور وہاں ایک ائیرپورٹ ہے جہاں ہر ہفتے چند پروازیں پڑوسی ملک فجی سے پہنچتی ہیں۔جب وہاں طیارے لینڈ نہیں کرتے تو ائیرپورٹ کے رن وے کو مقامی افراد کی جانب سے مختلف کھیلوں کے لیے پلے گراؤنڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔اس ملک کا بلند ترین مقام سطح سمندر سے محض 15 فٹ بلند ہے اور اسی وجہ سے اسے سمندری سطح میں اضافے سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

Previous Post

پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں بہتری کو سبوتاژ کرنیکی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ

Next Post

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

Next Post
پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم