Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا میں 1500 طلبا کے ویزے منسوخ، وجہ بھی سامنے آگئی

Web Desk by Web Desk
اپریل 19, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکا میں 1500 طلبا کے ویزے منسوخ، وجہ بھی سامنے آگئی

امریکا میں تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ کر دیے گئے جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی امیگریشن نے اب تک تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ کیے ہیں جس میں زیادہ تر وہ طلبا شامل ہیں جنہوں نے فلسطین کے حامی مظاہروں میں شرکت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیگر ایسے لوگوں کے بھی ویزے منسوخ ہوئے جو بالواسطہ طور پر فلسطین سے رابطے میں تھے جبکہ کچھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر غزہ کی حمایت کی۔خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کا الزام ہےکہ ان طلبا نےکیمپس میں یہود دشمنی اور حماس کی حمایت کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طلبا، وکلا اور سماجی کارکنوں نے امریکی حکومت کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا۔خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے آخر میں امریکی وزیر خارجہ نے 300 طلبا کے ویزے منسوخ کیے جانے کا کہا تھا لیکن ویزا منسوخی سے متاثر طلبا کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

امیگریشن لائرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن کے ڈیٹابیس سیوس سے 4700 طلبا کو ہٹایا گیا۔دوسری جانب امریکی ہائیر ایجوکیشن جریدہ انسائیڈ ہائرایڈ کے مطابق 17 اپریل تک 1489 طلبا ویزوں سے محروم ہوئے، امریکا بھر کی 240 یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طلبا کے ویزے منسوخ کیے گئے، متاثرہ تعلیمی اداروں میں ہارورڈ،اسٹینفورڈ جیسے نجی ادارے شامل ہیں۔اس کے علاوہ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف میری لینڈ اور کچھ لیبرل آرٹس کالجز بھی شامل ہیں۔خلیجی اخبار کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے 28 مارچ کو کہا تھاکہ ہم کارکنوں کو درآمد نہیں کر رہے، وہ یہاں تعلیم حاصل کرنے، کلاس جانے کے لیے آئے ہیں، وہ یہاں ہماری یونیورسٹیوں کو تباہ کرنے والی تحریکوں کی قیادت کرنے نہیں آئے۔

Previous Post

تجارتی جنگ میں امریکا کا چین پر نیا وار، چینی بحری جہازوں پر بھی فیس عائد کردی

Next Post

وفاقی حکومت متنازع کینالز کا منصوبہ فوری روکے ورنہ پیپلز پارٹی ساتھ نہیں چل سکتی، بلاول

Next Post
وفاقی حکومت متنازع کینالز کا منصوبہ فوری روکے ورنہ پیپلز پارٹی ساتھ نہیں چل سکتی، بلاول

وفاقی حکومت متنازع کینالز کا منصوبہ فوری روکے ورنہ پیپلز پارٹی ساتھ نہیں چل سکتی، بلاول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم