Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وفاقی حکومت متنازع کینالز کا منصوبہ فوری روکے ورنہ پیپلز پارٹی ساتھ نہیں چل سکتی، بلاول

Web Desk by Web Desk
اپریل 19, 2025
in پاکستان
0
وفاقی حکومت متنازع کینالز کا منصوبہ فوری روکے ورنہ پیپلز پارٹی ساتھ نہیں چل سکتی، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اپنا متنازع نئے کینالز کا منصوبہ روکے ورنہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکتی۔

حیدر آباد میں جلسہ سے خطاب میں کہا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتاہے، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، یہ نا سننے کو تیار ہیں اور نا ہی دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم آپ کی وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز منصوبہ کسی صورت منظور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو خبردار کرتا ہوں غلط فہمی میں نہ رہے کہ میں پیچھے ہٹوں گا، میرے پیچھے فارم 47 نہیں، میرے پیچھے عوام ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ شیر والے عوام کا خون چوستے ہیں، ن لیگ کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے، جس طرح کسان کا خون چوسا جا رہا ہے وہ سب آپ کے سامنے ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ ریگستان کو آباد کریں گے، تھرپارکر کو آباد کرنا ہے تو سو بسم اللہ مگر سندھو پر ہم سمجھوتا نہیں کریں گے، آپ ٹیکنالوجی کے ذریعے چولستان اور تھرپارکر کو آباد کریں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت متنازع منصوبہ واپس لے تو زراعت کی ترقی کے لیے بیٹھ کر منصوبہ بنانے کو تیار ہوں۔

بلاول بھٹو نے جلسے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی جیت کارکنوں کو مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ 17 جماعتیں ہی اکٹھی نہیں تھیں بلکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ بھی ایک پیج پر تھے، یہ سب اکٹھے تھے کہ عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کو ہرانا ہے، عمر کوٹ کے عوام کا شکر گزار ہوں کہ اسلام آباد والوں کو شکست دلائی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لیے پیپلز پارٹی ہمیشہ لڑی ہے، پیپلز پارٹی کو جتوا کر آپ نے ثابت کر دیا کہ سندھ کے عوام کینالز کامنصوبہ مسترد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں25 اپریل کو پیپلزپارٹی کا تاریخی جلسہ اور احتجاج ہوگا، اپنا وفاق، اپنا کسان اور اپنا سندھ بچائیں گے۔

Previous Post

امریکا میں 1500 طلبا کے ویزے منسوخ، وجہ بھی سامنے آگئی

Next Post

پی ٹی آئی لاکھوں ڈالرز خرچ کرکے بھی ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی: سربراہ مسلمز فار ٹرمپ

Next Post

پی ٹی آئی لاکھوں ڈالرز خرچ کرکے بھی ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی: سربراہ مسلمز فار ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم