Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے

Web Desk by Web Desk
اپریل 19, 2025
in پاکستان
0
پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کا اخراج دوگنا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک سے منافع کا اخراج ایک ارب 72 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 82 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔منافع کا اخراج طویل عرصے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے تنازع کا موضوع بنا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے اس معاملے پر مداخلت کی اور منافع کی زیادہ واپسی کی وکالت کی، چونکہ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ہے اور اس اہم مدد کو برقرار رکھنا چاہتا ہے لہٰذا حکام نے منافع کے اخراج سے متعلق تجاویز کو قبول کیا۔

زرمبادلہ کے ذخائر 8 ماہ کی کم ترین سطح پر ہونے کے باوجود ایس بی بی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کو 14 ارب ڈالر تک لے جانے کے بارے میں پرامید ہے، جو ابتدائی ہدف 13 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔یہ امید بنیادی طور پر غیر متوقع طور پر زیادہ ترسیلات زر کی وجہ سے ہے، اسٹیٹ بینک نے مالی سال 25 کے اختتام تک ترسیلات زر میں 38 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال 25ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پر ادائیگیاں ایک ارب 64 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ مالی سال 24ء کے اسی عرصے میں 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھیں، اسی طرح غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر ادائیگیاں 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں، جو مالی سال 24ء میں 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے قدرے زیادہ ہیں۔

اس عرصے کے دوران چین کے منافع میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 7 کروڑ 90 لاکھ 70 ہزار ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 20 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگیا، اگرچہ چین طویل عرصے سے پاکستان کا سب سے بڑا غیرملکی سرمایہ کار رہا ہے، لیکن منافع کا اخراج تاریخی طور پر معمولی رہا ہے۔برطانیہ نے 9 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ منافع حاصل کیا، جس نے 51 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد وصول کیے، جو گزشتہ سال کے 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے. برطانیہ پاکستان کا سب سے پرانا غیر ملکی سرمایہ کار بھی ہے۔

امریکا کو منافع کا اخراج تقریباً 4 گنا بڑھ کر 19 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔اگرچہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کبھی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا، لیکن حالیہ برسوں میں چین سے پاکستان کو برآمدات میں اضافے کی وجہ سے اسے چین نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات واحد بڑا ملک تھا، جس نے 9 ماہ کے عرصے کے دوران منافع کے اخراج میں کمی ریکارڈ کی، جس نے 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر وطن واپس بھیجے، جب کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر واپس بھیجے گئے تھے۔

Previous Post

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، اسد عمر

Next Post

دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مزدوروں پر حملے میں ملوث 5 دہشت گرد ہلاک

Next Post
دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مزدوروں پر حملے میں ملوث 5 دہشت گرد ہلاک

دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مزدوروں پر حملے میں ملوث 5 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم