Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مزدوروں پر حملے میں ملوث 5 دہشت گرد ہلاک

Web Desk by Web Desk
اپریل 19, 2025
in پاکستان
0
دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مزدوروں پر حملے میں ملوث 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے دکی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کوئٹہ کان کے مزدوروں، فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مزدوروں پر دہشت گردوں کے حملوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان کئی مزدوروں کو اغواء کرکے بھی لے جاچکے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دُکی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں، بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی، امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں امن و ترقی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔

Previous Post

پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے

Next Post

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ راولپنڈی سے گرفتار

Next Post
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ راولپنڈی سے گرفتار

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ راولپنڈی سے گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم