Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنوں کی ضمانت خارج

Web Desk by Web Desk
اپریل 19, 2025
in پاکستان
0
پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنوں کی ضمانت خارج

انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں اور کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی گئی، ملزمان کیخلاف راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج کے مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں اور کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی گئی۔جن ملزمان کی ضمانت خارج کی گئی ان میں راجہ بشارت، صنم جاوید، مشال یوسفزئی، سیمابیہ طاہر، صحافی سمیع ابراہیم، جاوید کوثر، تیمور مسعود، فہد مسعود، سعد علی خان، راجہ ناصر محفوظ کی ضمانت خارج کی گئی، شہباز احمد، مطیع اللہ، نادیہ خٹک، عمر تنویر بٹ، بابر لودھی، نثار خان، عبدالوحید کی ضمانت بھی خارج کردی گئی۔

ملزمان کیخلاف راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان 4 ماہ سے عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، ملزمان حاضر نہیں ہو رہے، تفتیشی عمل میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈال رہے ہیں، ملزمان نے عبوری ضمانت کی رعایت کا بھی ناجائز استعمال کیا۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ریفرنس بھی عدالت میں پیش کیے۔

Previous Post

10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح

Next Post

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Next Post
پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم