Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کی پہلی فتح، لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دیدی

Web Desk by Web Desk
اپریل 23, 2025
in کھیل
0
پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کی پہلی فتح، لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دیدی

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے پہلےکھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 چھکے اور 6 چوکے بھی لگائے۔ان کے علاوہ افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عثمان خان نے 39 اور محمد رضوان نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے 2، شاہین آفریدی، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے 1۔1 وکٹ لی۔

229 رنز کے ہدف کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 20 اوور میں 195 رنز بناسکی اور اسے 33 رنز سے شکست ہوئی۔لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا نے 50، سیم بلنگز نے 43 اور فخر زمان نے 32 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے3، بریس ویل اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔پی ایس ایل 10 میں4 میچز کھیل کر ملتان سلطانز کی یہ پہلی کامیابی ہے جب کہ لاہور قلندرز کے 4 میچز میں اب 4 پوائنٹس ہیں۔

Previous Post

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک

Next Post

مہنگائی بڑھنےکی شرح اپریل میں کم ترین سطح پر رہنے کی توقعات

Next Post
مہنگائی بڑھنےکی شرح اپریل میں کم ترین سطح پر رہنے کی توقعات

مہنگائی بڑھنےکی شرح اپریل میں کم ترین سطح پر رہنے کی توقعات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم