Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

روس کیساتھ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہوگی: یوکرینی صدر کا اعلان

Web Desk by Web Desk
اپریل 23, 2025
in بین الاقوامی
0

یوکرین کے مسئلے پریورپی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج لندن میں ہوگا جس میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فوجی اورمالی مددواپس لینے کی صورت میں یوکرین کی مدد پر غور ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین روس کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہے، البتہ یہ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہوگی۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں بات چیت کے لیے تیار ہیں۔لندن مذاکرات میں یوکرینی وفد کی پہلی ترجیح غیر مشروط جنگ بندی ہوگی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے مسئلے پر یورپی رہنماؤں کے ہونے والے اہم اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ شرکت نہیں کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن اجلاس میں امریکی مندوب برائے یوکرین کیتھ کیلوگ شریک ہوں گے۔یورپی رہنما اس بات پرکام کر رہے ہیں کہ ٹرمپ نے فوجی اور مالی مدد واپس لے لی تو یوکرین کی مدد کیسے کیا جائے۔یوکرینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ توقع ہے یوکرین کے اتحادی ممکنہ ڈیل پر بات کریں گے۔دوسری جانب ترجمان روسی صدارتی محل کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع اتنا پیچیدہ ہےکہ فوری جنگ بندی کا حصول ممکن نہیں، یہ اس قابل نہیں کہ کوئی سخت ٹائم فریم طے کریں اور مختصروقت میں قابل عمل تصفیہ حاصل کریں۔

Previous Post

مہنگائی بڑھنےکی شرح اپریل میں کم ترین سطح پر رہنے کی توقعات

Next Post

امریکی صدر ٹرمپ چین سے جلد معاہدے کیلئے پُر امید: ٹیرف میں کمی کا بھی عندیہ

Next Post
امریکی صدر ٹرمپ چین سے جلد معاہدے کیلئے پُر امید: ٹیرف میں کمی کا بھی عندیہ

امریکی صدر ٹرمپ چین سے جلد معاہدے کیلئے پُر امید: ٹیرف میں کمی کا بھی عندیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم