Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے درخواستیں 24اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
اپریل 23, 2025
in پاکستان
0
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے درخواستیں 24اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں 24 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجکاری کمیشن کے مطابق اس عمل میں صرف سنجیدہ سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کیلئے پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں۔پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں 24اپریل کو طلب کی جائیں گی۔ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔

نجکاری کیلئے پی آئی اے کے 51فیصد سے سو فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔نجکاری کے عمل میں ملازمین کا تحفظ اور سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے گا۔ پی آئی اے کے اثاثوں اور مالی حیثیت کا جائزہ جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔

درخواستوں کی جانچ پڑتال ستمبر 2025 تک کی جائے گی۔نجکاری کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ صرف سنجیدہ سرمایہ کار ہی اہل ہوں۔پری کوالیفکیشن میں سرمایہ کار کمپنیوں کو ملٹی ایئر ریونیو کی شرط پوری کرنا ہوگی۔

یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے سرمایہ کاروں کیلئے مزید پرکشش بن چکی ہے۔ خلیجی ریاستوں اور ترک ایئر لائن سمیت متعدد اداروں کی جانب سے دلچسپی متوقع ہے۔اس بار ”کلین پی آئی اے“کا ماڈل اپنایا گیا ہے۔ حکومت پہلے ہی پی آئی اے کا قرضہ اپنے ذمے لے چکی ہے۔ وفاقی کابینہ نجکاری کمیشن کی سفارش پر نجکاری کی منظوری دے چکی ہے۔

Previous Post

ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے

Next Post

بجٹ 2025-26 کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

Next Post
بجٹ 2025-26 کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

بجٹ 2025-26 کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم