Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بجٹ 2025-26 کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
اپریل 23, 2025
in پاکستان, تجارت
0
بجٹ 2025-26 کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

بجٹ 2025-26 کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

آئی ایم ایف کے مطالبے پر غیرضروری اخراجات کم کرنے کےلیے وفاقی حکومت نے 168غیر اہم اور زیرالتوا ترقیاتی منصوبے ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت ترقی و منصوبہ بندی حکام نے سماء کو بتایا ہے کہ 1.1ٹریلین مالیت کے ان منصوبوں پر اگلے مالی سال میں 850 ارب روپےخرچ ہونے کا تخمینہ تھا جبکہ اب تک ان پر 300 ارب روپے خرچ ہو چکے۔ ان میں سے بعض منصوبے سیکیورٹی وجوہات اور بعض مقدمات کے باعث زیر التوا ہیں ۔ مزید نقصان سے بچنے کیلئے انہیں بند کرنے کا فیصلہ ہوا ۔ نامکمل اور غیر اہم منصوبوں کی فہرست فائنل کی جا رہی ہے ۔ منصوبوں کا تعلق توانائی، چھوٹے ڈیمز اور انفراسٹرکچر سے ہے۔

حکام کے مطانق آئندہ بجٹ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے ۔ آئی ایم ایف شرائط کےباعث فارن فنڈڈ منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ۔ وزارت منصوبہ بندی نے2900ارب کا ترقیاتی بجٹ مانگ لیا۔اضافی وسائل کیلئے وزارت خزانہ کو خط لکھا گیا جس کےجواب کا انتظار ہے ۔ وزارتوں نے پہلے سے جاری 100 بڑے قومی ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کی ہے۔ وہ آئندہ مالی سال میں مکمل کئےجائیں گے ۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں1071 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ 30 جون تک ان میں سے 276 مکمل کر لئےجائیں گے۔ اگلے3 سے4 سال میں زیادہ اہمیت کے حامل منصوبوں کی تکمیل کا ہدف ہے۔وفاق نےصوبائی نوعیت کےنئے منصوبے شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زیادہ وسائل سڑکوں، ڈیموں، آئی ٹی، توانائی اور افرادی قوت کی تربیت پر خرچ ہوں گے۔ صرف انتہائی ضروری نوعیت کے نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

Previous Post

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے درخواستیں 24اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ

Next Post

صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار

Next Post
گندم آٹا مارکیٹ کریش کرگئی، قیمت میں نمایاں کمی

صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم