Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فلسطینی صدر کا اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ، حماس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 24, 2025
in بین الاقوامی
0
فلسطینی صدر کا اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ، حماس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

فلسطینی صدر محمود عباس نے مزاحمتی تنظیم حماس سے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے سے اسرائیل کو غزہ پر حملے کا بہانہ مل رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی صدرمحمودعباس کا کہنا ہے کہ حماس نے قابض مجرم کو غزہ میں جرائم کا جواز فراہم کیا ہے، اسرائیلی جرائم کا سب سے بڑا جواز یرغمالیوں کو رہا نہ کرنا ہے۔فلسطینی صدر نے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے سے اسرائیل کو غزہ پر حملے کا بہانہ مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی قیمت میں چکا رہا ہوں،ہمارے لوگ چکا رہے ہیں، روازنہ اموات ہورہی ہیں، یرغمالی حوالے کر دو،ہمیں عذاب سے نکال دو۔

حماس رہنما نے کہا کہ عباس باربار اور مشکوک انداز میں اسرائیلی جرائم کا الزام ہمارے لوگوں پر لگا رہے ہیں۔واضح رہے کہ بدھ کو غزہ پراسرائیلی حملے میں 25 فلسطینی شہید ہوئے، شہدا میں شلٹر میں تبدیل کیے گئے اسکول پر بمباری میں شہید 11 افراد شامل ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 51 ہزار 305 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے دوران 33 اسرائیلی یرغمالی اور 1800 فلسطینی قیدی رہا ہوئے۔

Previous Post

دفاعی تجزیہ کاروں نے پہلگام حملےکو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا

Next Post

ایل او سی پر آزاد کشمیر کے 2 شہریوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

Next Post
ایل او سی پر آزاد کشمیر کے 2 شہریوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

ایل او سی پر آزاد کشمیر کے 2 شہریوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم