Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایل او سی پر آزاد کشمیر کے 2 شہریوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

Web Desk by Web Desk
اپریل 24, 2025
in بین الاقوامی
0
ایل او سی پر آزاد کشمیر کے 2 شہریوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آزاد کشمیر کے 2 شہریوں کو شہید کرکے دہشت گرد قرار دینے کا بھارتی دعویٰ علاقہ مکینوں نے مسترد کر دیا۔

منگل کو مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک 12 زخمی ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں2 غیر ملکی سیاح اور بھارتی بحریہ کا افسر بھی شامل تھے،غیر ملکیوں کا تعلق اٹلی اور اسرائیل سے ہے۔اس واقعے کے بعد ایل اوسی پربھارت فورسز نے آزاد کشمیرکے 2 شہریوں کو شہید کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ دہشت گرد تھے۔

تاہم علاقہ مکینوں نے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا۔متعلقہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے دونوں افراد ضیعف العمر تھے جو اپنے مویشی ڈھونڈنے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک فاروق اور محمد دین کی عمریں 60 سال کے لگ بھگ تھیں ، سارا علاقہ انہيں جانتا ہے ، ان کے خاندان یہاں صدیوں سے آباد ہیں اور یہ دونوں افراد مال مویشی چراتے تھے۔

دوسری جانب پہلگام حملے کے بعد کشمیری عوام بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔کشمیری عوام نے بھارتی فالس فلیگ آپریشن مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز پر ہر جگہ ہندو مسلمان کی بات ہو رہی ہے ،حکومت بتائے کہ حملے کے وقت بھارتی خفیہ ایجنسیز کیا کر رہی تھیں، پہلے بھی ایسا ہوا ہے کہ یہ ایجنسیزخود دہشت گرد حملوں کے پیچھے ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو بہانہ بنا کر پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنےکا اعلان کیا ہے۔

Previous Post

فلسطینی صدر کا اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ، حماس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

Next Post

بھارت کی سفارتی جارحیت پر پاکستانی دفتر خارجہ متحرک

Next Post
بھارت کی سفارتی جارحیت پر پاکستانی دفتر خارجہ متحرک

بھارت کی سفارتی جارحیت پر پاکستانی دفتر خارجہ متحرک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم