Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی

Web Desk by Web Desk
اپریل 24, 2025
in پاکستان
0
ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی

لاہور:ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، استعفیٰ چیئرپرسن والڈ سٹی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دیا گیا۔

ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے کہا کہ میرے لئے عزت کی بات ہے کہ میں نے ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں۔کامران لاشاری نے استعفیٰ میں لکھا کہ میں نے پوری امانتداری سے کوشش کی کہ پاکستان کے کلچر کو فروغ دیا جائے، کلچر کے ذریعے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جائے، تاہم کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا۔

ڈی جی والڈ سٹی کا کہنا تھا کہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، بطور ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی استعفیٰ منظور کیا جائے، سیکشن 6 والڈ سٹی ایکٹ 2012 کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ذرائع کے مطابق ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی جانب سے مغلیہ دور کے شاہی قلعہ، شالامالار باغ سمیت تاریخی عمارتیں آثار قدیمہ کو واپس دینے پر استعفیٰ دیا گیا۔شاہی قلعہ میں 1950 کے رولز میں ترمیم کے بغیر میرج فنکشن استعفیٰ کی وجہ بنے، ڈی جی والڈ سٹی کی قدیم لاہور کے گرد تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی استعفیٰ کی وجہ بنا۔

Previous Post

بیماریوں سے بچاؤ کا مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے: مریم نواز

Next Post

اسرائیل کی غزہ کے ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری، مزید 39 فلسطینی شہید

Next Post
اسرائیل کی غزہ کے ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری، مزید 39 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ کے ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری، مزید 39 فلسطینی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم