Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی اداکارہ انجلینا جولی بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

Web Desk by Web Desk
اپریل 24, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکی اداکارہ انجلینا جولی بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

غزہ:امریکی اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن چکا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ اور اقوامِ متحدہ کی سابق خصوصی سفیر انجلینا جولی نے ہفتے کے روز غزہ کے عوام سے یکجہتی کا ایک مضبوط پیغام دیا، انجلینا جولی کے بیان پر انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (میڈیسن فرنٹیئرز) کی ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ شیئر کی، جس میں غزہ کو "فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کےلیے ایک اجتماعی قبر” قرار دیا گیا ہے۔

انجلینا جولی نے دو دہائیوں تک اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے ساتھ بطور خیر سگالی سفیر خدمات انجام دیں، انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں۔شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی افواج نے غزہ پر فضائی، زمینی اور بحری حملے دوبارہ شروع کردیے ہیں اور انہیں وسعت بھی دیا جارہا ہے اور امداد کو جان بوجھ کر روکا جا رہا ہے، جبکہ فلسطینیوں کی زندگیوں کو ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے۔ادارے نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی مہلک کارروائیوں کو انسانی امداد اور طبی عملے کے لیے واضح خطرہ قرار دیا، رپورٹ میں اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر "غیر انسانی اور جان لیوا محاصرہ” ختم کریں اور فلسطینیوں، طبی عملے اور امدادی کارکنوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Previous Post

اسرائیل کی غزہ کے ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری، مزید 39 فلسطینی شہید

Next Post

اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان

Next Post
اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان

اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم