Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کا بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب

Web Desk by Web Desk
اپریل 25, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
پہلگام فالس فلیگ آپریشن، سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کا بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے، بھارتی میڈیا بھی پاکستانی عوام کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا پر منہ توڑ جواب کا معترف ہے۔

بھارتی میڈیا نے پاکستانی عوام کے بھرپور جواب کو حسب روایت ڈیجیٹل وار فیئر قرار دیدیا۔ بھارتی چینل انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ’’پاکستان کا سوشل میڈیا اسپیس کسی سے پیچھے نہیں ہے، پاکستانی عوام، ڈیجیٹل میڈیا پر پہلگام حملے کے بعد حاوی نظر آیا،انڈیا ٹو ڈے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف صارفین نے مشترکہ طور پر بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کیخلاف پوسٹس شیئر کیں، سوشل میڈیا پوسٹوں میں پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دینے کی کوششیں شامل تھیں، مختلف ہیش ٹیگ جیسے #IndianFalseFlag، #ModiExposed، #PahalgamDramaExposed نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مہم پاکستانی عوام کی شدت اور بھارت مخالف پروپیگنڈے کے مقصد کو ظاہر کرتی ہے، ان ہیش ٹیگ کا مقصد پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن بنا کر بھارتی حکومت اور میڈیا کو بدنام کرنا تھا، ایک اور ویڈیو میں وزیراعظم مودی کو پاکستانی پولیس کے ہاتھوں گرفتار دکھایا گیا۔انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر یہ مہم اتنی طاقتور تھی کہ اس میں 45 ہزار سے زیادہ پوسٹوں نے مودی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج اور میڈیا بھی پاکستانی عوام کی مہم کے نشانے پر تھی، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے مربوط حکمت عملی کے تحت پیغام اور ہیش ٹیگ کو وسیع پیمانے پر پھیلایا، #indiaemtythreats، #حافظ ہمارا محافظ، # pakistanstikesback بھی سوشل میڈیا کی زینت بنے رہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف پاکستانی عوام نے متحد ہوکر جھوٹ کا مقابلہ کیا، پاکستانی عوام نے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو شکست دیدی، انڈیا ٹو ڈے کا اعتراف پاکستانی عوام کا پاکستان کی سالمیت پر متحد ہونے پر مہر ثبت کرتا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ دفتر خارجہ کی پہلگام واقعہ پر واضح مذمت پر بھی بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا، پاکستانی عوام نے اس منفی پروپیگنڈے مہم کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیکر بھارتی میڈیا کو بے اثر کردیا۔

Previous Post

ہیٹ ویوو الرٹ جاری، درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری زیادہ ہوگا

Next Post

سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

Next Post
سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم