Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

درجہ حرارت 2 ڈگری بڑھے گا، گرمی 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگی، محکمہ موسمیات

Web Desk by Web Desk
اپریل 26, 2025
in موسم
0
درجہ حرارت 2 ڈگری بڑھے گا، گرمی 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگی، محکمہ موسمیات

کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شدید گرمی کی پیشگوئی کردی، درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری اضافہ متوقع ہے، درجہ حرارت 40 سے کم رہے گا مگر محسوس 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔

کراچی میں گرمی کا راج ہے تاہم محکمہ موسمیات نے شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے، آج سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ دن کے اوقات میں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا، نمی کے باعث درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک محسوس کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں اس وقت مطلع صاف، تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم ہے، موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے، گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

Previous Post

عالمی مالیاتی نظام میں ڈالر قدر کھونے لگا، سونے کی قیمت آسمان کی بلندیوں پر

Next Post

پی ایس ایل براڈ کاسٹرز کی ٹیم میں موجود بھارتی عملہ واپس جانے لگا

Next Post
پی ایس ایل براڈ کاسٹرز کی ٹیم میں موجود بھارتی عملہ واپس جانے لگا

پی ایس ایل براڈ کاسٹرز کی ٹیم میں موجود بھارتی عملہ واپس جانے لگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم