Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے ہرادیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 27, 2025
in کھیل
0
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے ہرادیا

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے ہرادیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 185 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان نے 76 اور کامران غلام نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک وکٹ لی۔

لاہور قلندرز نے 186 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیرل مچل نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ سکندر رضا 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، عبداللہ شفیق نے 34 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایونٹ میں اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں ملتان سلطان فاتح رہی تھی۔

Previous Post

پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

Next Post

کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

Next Post
کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم