Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خوارج نے دوبارہ پاکستان میں داخل ہونےکی کوشش کی تو اسی طرح ماریں گے: محسن نقوی

Web Desk by Web Desk
اپریل 28, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
خوارج نے دوبارہ پاکستان میں داخل ہونےکی کوشش کی تو اسی طرح ماریں گے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا ہےکہ خوارج نے دوبارہ پاکستان میں داخل ہونےکی کوشش کی تو اسی طرح ماریں گے، پکڑیں گے اور ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے تمام لوگوں کے لیے پیغام ہےکہ انجام یہی ہوگا، یہ ان سب لوگوں کے لیے پیغام ہے جو پاکستان آکر حملہ کرتے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مختلف شہروں سے اب تک 8 بارودی سرنگیں پکڑی ہیں، سب کو پتا ہے دہشت گردوں کو کون فنڈنگ کررہا ہے، پاکستان کے خلاف جو بھی سازش کررہا ہےکسی کو معاف نہیں کریں گے، پاکستان کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی قسم کا کوئی واقعہ رونما ہوا تو بھارت کو پتہ چلےگا کس طرح جواب ملتا ہے، پہلگام واقعے پر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے،ہم شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کے لیے تیار ہیں، بھارت کی تحقیقات پر بھروسہ نہیں ہے، اگر بھارت نے کچھ بھی کیا اس کا جواب ضرور دیا جائےگا۔

سکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات اور پھر 26 اور 27 اپریل کی رات کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے اس بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت نوٹ کیا جو پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کی دراندازی کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

Previous Post

سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما

Next Post

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 54 خوارج ہلاک

Next Post
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 54 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 54 خوارج ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم