Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 54 خوارج ہلاک

Web Desk by Web Desk
اپریل 28, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 54 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات اور پھر 26 اور 27 اپریل کی رات کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے اس بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت نوٹ کیا جو پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کی دراندازی کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ خوارج اپنے ’غیر ملکی آقاؤں‘ کے ایما پر پاکستان میں بڑے پیمانے پر دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جب بھارت پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگا رہا ہے، خوارج کی یہ سرگرمیاں واضح کرتی ہیں کہ وہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں کسی ایک کارروائی میں مارے جانے والے خوارج کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

Previous Post

خوارج نے دوبارہ پاکستان میں داخل ہونےکی کوشش کی تو اسی طرح ماریں گے: محسن نقوی

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ

Next Post
وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم