Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جسٹس بابر ستار کا آرڈر ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نئی صورتحال سامنے آگئی

Web Desk by Web Desk
اپریل 28, 2025
in پاکستان
0
جسٹس بابر ستار کا آرڈر ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نئی صورتحال سامنے آگئی

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرنے کا معاملہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر قائم مقام چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نئی صورتحال سامنے آ گئی۔

جسٹس بابر ستار کی ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل انتظامی کو ہدایت کے باوجود کیس اُن کے بینچ میں مقرر نہ ہوسکا۔ آرڈر معطل ہونے کے باوجود جسٹس بابر ستار نے سماعت کی اور 8 صفحات کا حکمنامہ بھی جاری کر دیا۔جسٹس بابر ستار نے حکمنامے میں لکھا ہے کہ26 مارچ کا کیس مقرر کرنے کا آرڈر ڈویژن بینچ میں چیلنج ہی نہیں ہوا تو وہ معطل کیسے ہوسکتا ہے؟ 12 اور 26 مارچ کے آرڈرز عبوری تھے اور کیس کا حتمی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔ عدالت عظمیٰ کے کئی فیصلے موجود ہیں کہ چیف جسٹس کے پاس زیر سماعت کیس میں انتظامی سائیڈ پر مداخلت کا کوئی اختیار نہیں۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو طلب کیا تو انہوں نے بتایا کہ آرڈر ڈویژن بینچ نے معطل کیا۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے کیس کازلسٹ میں شامل نہ کر کے بادی النظر میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور انتظامی سائیڈ پر ہدایات کے باوجود بھی کیس سپلیمنٹری کازلسٹ میں بھی شامل نہیں کیا۔ جواز پیش کیا گیا کہ ڈویژن بینچ کی ہدایت کے مطابق کیس مقرر نہیں کیا جا سکتا۔ ڈپٹی رجسٹرار آئی ٹی بھی بتائیں کہ کس کے کہنے پر انہوں نے جوڈیشل آرڈرز ویب سائٹ سے ہٹائے؟

جسٹس بابر ستار کے حکمنامے کے مطابق بظاہر ڈویژن بینچ کی درست طور پر معاونت نہیں کی گئی کہ یہ عبوری آرڈر ہے۔ لا ریفارمز آرڈیننس 1972 کے سیکشن 3 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا سنگل بینچ کے حتمی فیصلے کیخلاف ہی انٹراکورٹ اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔ ریکارڈ طلب کرکے یا کسی ڈائریکشن کے ذریعے ایک آئینی عدالت کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا ناقابلِ تصورہے۔ رجسٹرار آفس کیس 7 مئی کی کاز لسٹ میں شامل کرے۔ کاز لسٹ میں شامل نہ ہونے پر بھی 7 مئی کو سماعت کی جائے گی۔جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اور ڈپٹی رجسٹرار آئی ٹی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ کہا کیوں نہ عدالتی ہدایت کے باوجود کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے؟ تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آرڈر کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے تاکہ ڈویژن بینچ کے علم میں بھی آ جائے۔۔ جسٹس بابر ستار نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ جبکہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے جسٹس بابر ستار کا آرڈر معطل کر دیا تھا۔

Previous Post

پاکستان کی جانب سے غزہ متاثرین کیلئے امدادی کھیپ روانہ کردی گئی

Next Post

آرمی چیف کے ہوتے ہوئے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا، گورنر سندھ

Next Post
آرمی چیف کے ہوتے ہوئے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا، گورنر سندھ

آرمی چیف کے ہوتے ہوئے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا، گورنر سندھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم