Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نوشکی: آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق ،70 افراد زخمی

Web Desk by Web Desk
اپریل 29, 2025
in پاکستان
0
نوشکی: آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق ،70 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا ، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 70 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نوشکی ٹرک اڈے میں تیل سے لدے ٹرک میں ویلڈنگ کا کام کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ٹرک میں آگ لگ گئی۔پولیس نے بتایا کیا آگ لگتے ہی ٹرک کا ڈرائیور ٹرک کو اڈے سے نکال کر فوری طور پر کھلے میدان میں لے گیا ،آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور عبدالرؤف جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ٹرک میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑی اور پولیس حکام بھی موقع پر پہنچے ،اس دوران ٹرک میں رکھی تیل کی ٹینکی دھماکے سے پھٹ گئی ،آگ کی زد میں آکر ڈی ایس پی پولیس محمد شریف ،چار پولیس اہلکاروں سمیت 70سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، جبکہ فائربریگیڈ کی گاڑی بھی جل گئی۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نوشکی ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی لگا کر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔37شدید زخمیوں کو صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا ،ان زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی کے برن وارڈ میں داخل کرادیا گیا۔صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔

Previous Post

مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنےکا منصوبہ مسترد کردیا

Next Post

سب سے زیادہ خوش قوموں میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا

Next Post
سب سے زیادہ خوش قوموں میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا

سب سے زیادہ خوش قوموں میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم