Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسلام آباد: حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز عازمین کو لیکر مدینہ روانہ

Web Desk by Web Desk
اپریل 29, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
اسلام آباد: حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز عازمین کو لیکر مدینہ روانہ

قومی ائیرلائن کا حج پروازوں کا آغاز ہوگیا، حج آپریشن کی پہلی پرواز 442 عازمین حج کو لیکر اسلام آباد سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے،صبح 4 بج کر45 منٹ پر حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 713 سے 442 عازمین حج اسلام آباد سے مدینہ کے لیے روانہ ہوئے۔عازمین کو وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف، پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی اور قومی ائیرلائن کے سی ای او ائیر وائس مارشل عامر حیات نے رخصت کیا۔اب کوئٹہ سے پہلی حج پرواز پی کے 7201 آج صبح 10 بجے 170 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 747 آج رات 10 بجے 323 مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی۔

قومی ائیرلائن تقریباً 35 ہزار 200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔پہلے مرحلے میں حجاج کرام کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں جدہ جائیں گی اور اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر سعودی حکومت کی اشتراک سے روڈ ٹو مکہ کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی جس سے حجاج سعودی امیگریشن پاکستان سے کروا کے جائیں گے۔یاد رہے کہ قومی ائیرلائن کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا اور بعد از حج آپریشن 10 جون سے 10 جولائی تک ہوگا۔

Previous Post

بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکا ن بذریعہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئے

Next Post

آخری رسومات کے اخراجات سے بچنے کیلئے بیٹے نے والد کی لاش الماری میں چھپا دی

Next Post
آخری رسومات کے اخراجات سے بچنے کیلئے بیٹے نے والد کی لاش الماری میں چھپا دی

آخری رسومات کے اخراجات سے بچنے کیلئے بیٹے نے والد کی لاش الماری میں چھپا دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم