Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آخری رسومات کے اخراجات سے بچنے کیلئے بیٹے نے والد کی لاش الماری میں چھپا دی

Web Desk by Web Desk
اپریل 29, 2025
in بین الاقوامی
0
آخری رسومات کے اخراجات سے بچنے کیلئے بیٹے نے والد کی لاش الماری میں چھپا دی

ٹوکیو: جاپانی شخص نے والد کے انتقال کے بعد ان کی آخری رسومات کے اخراجات سے بچنے کیلئے لاش الماری میں چھپائی رکھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں ایک شخص نے 2023 میں انتقال کرنے والے 86 سالہ والد کی لاش کو 2 سال سے زائد عرصے تک الماری میں چھپا کر رکھا تاکہ وہ آخری رسومات کے اخراجات سے بچ سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 56 سالہ نوبوہیکو سوزوکی، جو ٹوکیو میں ایک ریسٹورنٹ کا مالک ہے ،مبینہ طور پر اپنے والد کی وفات کے بعد لاش چھپانے کے بعد بھی ان کی پنشن وصول کرتا رہا۔

گزشتہ دنوں یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب سوزوکی نے ایک ہفتے تک اپنا ریسٹورنٹ نہیں کھولا، جس پر پڑوسیوں کو تشویش ہوئی اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس جب اس کے گھر پہنچی تو تلاشی کے دوران سوزوکی کے والد کی باقیات ایک الماری سے برآمد ہوئیں۔سوزوکی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد اس نے پولیس کو بتایا کہ 2023 کے اوائل میں ایک دن گھر واپس آنے پر والد مردہ حالت میں ملے تھے، مالی مشکلات کی وجہ سے ان کی لاش چھپائی، آخری رسومات کا خرچہ اٹھا نہیں سکتا تھا۔پولیس حکام کے مطابق، سوزوکی پر لاش چھپانے اور ممکنہ طور پر دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔

Previous Post

اسلام آباد: حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز عازمین کو لیکر مدینہ روانہ

Next Post

بھارت نے سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ سے راہ فرار اختیار کرلی

Next Post
بھارت نے سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ سے راہ فرار اختیار کرلی

بھارت نے سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ سے راہ فرار اختیار کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم