Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری، ایجنڈے میں پاکستان شامل

Web Desk by Web Desk
اپریل 29, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری، ایجنڈے میں پاکستان شامل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے۔

آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 9 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے۔ پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر قسط اجرا پر حتمی فیصلہ ہوگا۔آئی ایم ایف کی خبر آتے ہی اسٹاک مارکیٹ بہتر ہونے لگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج دوبارہ منفی سے مثبت زون میں آگئی،500 پوائنٹس کی مندی کے بعد مارکیٹ میں 135 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ مارچ میں طے پاگیا تھا، اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کا بھی 1.3 ارب ڈالر کا معائدہ ہوگیا، کلائمیٹ فنانسنگ کا نیا معاہدہ 28 ماہ پرمحیط ہے، پاکستان کو مجوعی طور پر 2.3 ارب ڈالر ملیں گے،آئی ایم ایف نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔آئی ایم ایف عملے اور پاکستانی حکام کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت پہلے جائزے پر معاہدہ ہوا، ریزیلینس اینڈ سسٹینبیلٹی فیسلیٹی کے تحت ایک نئے معاہدے پراسٹاف لیول معاہدہ بھی طے پاگیا، ای ایف ایف کے تحت جاری پروگرام کا مضبوط نفاذ جاری ہے،پاکستانی حکام عوامی قرضوں کو پائیدار طور پرکم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

آئی ایم ایف کاکہنا ہے کہ حکومت نے اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے کےلیےعزم کا اعادہ کیا،قدرتی آفات سے نمٹنےکی صلاحیت بڑھانے، بجٹ اور سرمایہ کاری کیلئے منصوبہ بندی کی جائےگی،پانی کے مؤثر اور پیداواری استعمال کوبہترکرنے، موسمیاتی خطرات سےنمٹنےکا عزم ظاہرکیا گیا،پروگرام توانائی کے شعبے کی اصلاحات کو ماحولیاتی اہداف کے مطابق ڈھالنے میں مدد دے گا۔اعلامیےمیں کہاگیا کہ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری کی توقع ہے،معیشت کیلئے خطرات بدستورموجود ہیں،معاشی پالیسی میں نرمی کےدباؤ،جغرافیائی سیاسی عوامل وجوہات میں شامل ہیں،عالمی ادارے نے اجناس کی قیمتوں میں ردوبدل، سخت عالمی مالیاتی حالات خطرہ قرار دیا۔

آئی ایم ایف کےمطابق بڑھتی ہوئی تجارتی پابندیاں معاشی استحکام کونقصان پہنچاسکتی ہیں، موسمیاتی خطرات بھی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں،آئی ایم ایف نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں حاصل کردہ معاشی پیش رفت برقرار رکھنے پر زور دیا۔نئے بجٹ 2025-26 میں مالیاتی استحکام کوبرقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیئے جائیں گے،آئی ایم ایف نے موجودہ اخراجات کوطےشدہ بجٹ سےزیادہ نہ بڑھانے پر زور دیا،حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بی آئی ایس پی کے تحت غیرمشروط نقد امداد کے پروگرام کو وسعت دی جائے گی،اس کے علاوہ توانائی کی سبسڈیز میں کمی کے ذریعے بچت پیدا کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

Previous Post

وفاقی وزارت داخلہ اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب

Next Post

پاک بھارت جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، اگلے 2 سے 4 دن بہت اہم ہیں، وزیردفاع

Next Post
جعفر ایکسپریس واقعہ: میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو تیار ہوں: خواجہ آصف

پاک بھارت جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، اگلے 2 سے 4 دن بہت اہم ہیں، وزیردفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم