Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب کے بڑے شہروں میں تعمیر ومرمت کے منصوبوں کی منظوری

Web Desk by Web Desk
اپریل 29, 2025
in پاکستان
0
پنجاب کے بڑے شہروں میں تعمیر ومرمت کے منصوبوں کی منظوری

لاہور:پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر ومرمت اور بحالی کے منصوبوں کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیرا ہتمام نئے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دوران اجلاس پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر ومرمت اور بحالی کے پراجیکٹس کی اصولی منظوری دی گئی۔پہلے مرحلے میں 59 بڑے شہروں میں سیوریج اینڈ ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا، بڑے شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لئے رین واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے، واٹر سپلائی ٹیوب ویل، بجلی بلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے سولر انرجی پر منتقل کئے جائیں گے، گلیوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائل لگائی جائے گی، پہلے فیز میں شامل شہروں میں پارک بھی ڈویلپ ہونگے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پارکس میں بچوں کیلئے جھولے اور سپورٹس کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔مریم نواز نے پنجاب کے دیہات میں بھی یکساں ڈویلپمنٹ کی ہدایت کی، جس کے بعد دیہات میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و بحالی اور گلیوں میں ٹف ٹائل لگائی جائیں گی، دیہات کے ہر مرکزی قبرستان میں چار دیواری اور صفائی کا اہتمام کیا جائے گا، دیہات میں پارک اور پلے گراؤنڈ بھی بنائے جائیں گے، ہر گاؤں سائن بورڈ اور گھروں کی نمبر مارکنگ کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر دیہات کے جوہڑوں میں بائیوٹیکنالوجی سے صفائی کا پروگرام بنایا گیا ہے، گندے پانی کے جوہڑ میں مخصوص پودے لگانے سے بدبو اور گندگی کا خاتمہ ہوگا، گندے پانی کے جوہڑ میں لگائے گئے مخصوص پودے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا بھی خاتمہ ہوگا، سپیشل پلانٹ کی جڑیں گندگی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ رورل روڈ بحالی پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا، دیہات کی 4500 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف پروگرام برائے یونین کونسل آفس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، عوام کی سہولت کیلئے ہر یونین کونسل میں میٹنگ ہال، کونسل روم اور سیکرٹری آفس بنائے جائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ستھرا پنجاب کامیابی سے جاری ہے، شہری صوبے کو صاف بنانے کے لئے اپنا فرض بھی نبھائیں۔

Previous Post

پولیس کا رات گئے دھاوا، متعدد افراد گرفتار، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا ختم

Next Post

’اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں‘: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

Next Post
’اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں‘: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

’اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں‘: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم