Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پولیس کا رات گئے دھاوا، متعدد افراد گرفتار، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا ختم

Web Desk by Web Desk
اپریل 29, 2025
in پاکستان
0
پولیس کا رات گئے دھاوا، متعدد افراد گرفتار، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا ختم

لاہور:لاہور کے علاقے مال روڈ پر گزشتہ 23 روز سے جاری گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے خلاف پولیس نے رات گئے بڑا ایکشن کرتے ہوئے آپریشن کلین اپ کر کے مال روڈ کو خالی کروا لیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور مال روڈ پر لگے ٹینٹ اکھاڑ دیئے، پولیس نے دھرنے کے شرکا کے زیر استعمال کافی حصے کو بھی مکمل طور پر خالی کروا لیا۔پولیس کے آپریشن کلین اپ کے بعد لاہور کے مال روڈ کو خالی کروا لیا گیا ہے اور روڈ کو دونوں جانب کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، گزشتہ روز کلب چوک سے دھرنا ختم کرنے کے بعد مظاہرین نے چیئرنگ کراس پر احتجاج جاری رکھا تھا، مظاہرین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہر حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔علاوہ ازیں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتالوں کی ان ڈور سروسز بند کر دی ہیں اور ایمرجنسی سروسز معطل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ مظاہرین عورتوں کو ڈھال بنا کر پولیس پر قینچی، سرنجوں اور دیگر آلات سے حملے کر رہے تھے، چند عناصر احتجاج کو ذاتی مفادات کے لیے پرتشدد بنانے کی کوشش کر رہے تھے اور مظاہرین کو ان کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے کی اپیل کی گئی تھی۔

Previous Post

بھارتی دھمکیوں پر سب متحد، ہمارا دشمن مکار اور عیار، الرٹ رہنا چاہیے: عرفان صدیقی

Next Post

پنجاب کے بڑے شہروں میں تعمیر ومرمت کے منصوبوں کی منظوری

Next Post
پنجاب کے بڑے شہروں میں تعمیر ومرمت کے منصوبوں کی منظوری

پنجاب کے بڑے شہروں میں تعمیر ومرمت کے منصوبوں کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم