Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مسائل کے حل کیلئے ایک پیج پر آنا ہو گا، سندھ ہائیکورٹ

Web Desk by Web Desk
اپریل 30, 2025
in پاکستان
0
مسائل کے حل کیلئے ایک پیج پر آنا ہو گا، سندھ ہائیکورٹ

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں میں سہولتوں کی کمی اور سیکیورٹی کے مسائل پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی زیر صدارت 6 مئی کو اہم اجلاس طلب کر لیا۔

عدالت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت دی ہے کہ اجلاس سے قبل ایک دوسرے کو اپنی تجاویز فراہم کریں اور 6 مئی کے اجلاس میں طے کیے گئے روڈ میپ سے آئندہ سماعت 14 مئی کو آگاہ کیا جائے ۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ضیاء اعوان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، میئر کراچی سمیت دیگر اداروں نے فوکل پرسنز نامزد کر دیے ہیں تاہم کراچی بار اور ہائیکورٹ بار کی جانب سے تاحال فوکل پرسنز کا تقرر نہیں ہوا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز اس ہفتے فوکل پرسنز مقرر کر دیں گی۔جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ میں موجود مسائل کے حل کے لیے وکلا اور تمام اداروں کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سٹی کورٹ صرف 12 ایکڑ پر قائم ہے جہاں نیا انفرا اسٹرکچر ممکن نہیں، البتہ فوری سہولیات پر کام ہو سکتا ہے ۔

عدالت نے تجویز دی کہ کسی نئی جگہ پر عدالتی کمپلیکس قائم کرنے کی نشاندہی کی جائے ۔سرکاری وکیل کے مطابق کورنگی میں قائم عدالتوں میں کچھ شِعبے فوری منتقل کیے جا سکتے ہیں، تاہم وکلا نے اس تجویز کو تقسیم کی سازش قرار دے کر مسترد کر دیا۔

Previous Post

طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم آج سے شروع ہوگی

Next Post

سی ڈی اے کا ریکروٹمنس سسٹم کیلئے نسٹ کیساتھ معاہدہ

Next Post
سی ڈی اے کا ریکروٹمنس سسٹم کیلئے نسٹ کیساتھ معاہدہ

سی ڈی اے کا ریکروٹمنس سسٹم کیلئے نسٹ کیساتھ معاہدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم