Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عوام کسی پارٹی سے ہوں فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے:مریم نواز

Web Desk by Web Desk
اپریل 30, 2025
in پاکستان
0
عوام کسی پارٹی سے ہوں فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے:مریم نواز

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 12لاکھ محنت کش خاندانوں کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ورکرز اور کان کنوں کے لئے راشن کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے بارڈر پر کشیدگی ہے لیکن فکر کی کوئی ضرورت نہیں ۔

پاک فوج ہر خطرے کا مقابلہ کر سکتی ہے ۔ پاکستانی عوام سے کہنا چاہتی ہوں کہ کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو ہمیں اس موقع پر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کا کوئی بھی دشمن حملہ کرنے سے پہلے دس بار سوچے گاکیونکہ سب جانتے ہیں پاکستان ایٹمی قوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہونے والی ترقی مزدور کی محنت کی مرہون منت ہے ۔

نئی سڑکیں، ہوائی اڈوں، ہسپتالوں اور موٹرویز بنانے کے لئے مزدور سب سے زیادہ محنت کرتا ہے ۔ ملک میں ترقی مزدورں اور محنت کشوں کی وجہ سے ہورہی ہے تو اس کو ثمر بھی ملنا چاہیے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ راشن کارڈ کے ذریعے تین ہزارروپے ماہانہ ملے گا۔ خواہش اور دعا ہے کہ کسی غریب اور مزدور اور محنت کش کا بچہ خالی پیٹ نہ سوئے ۔راشن کارڈپروگرام ابتدائی طور پر 50بلین روپے سالانہ سے شروع کررہے ہیں۔پوری کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ محنت کش راشن کارڈ پروگرام میں مزیدشامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ ان لوگوں کے لئے نہیں جوبھیک مانگتے ہیں بلکہ 15سے 16گھنٹے کام کرنے والوں کے لئے ہے ۔مظفر گڑھ سے آنے والے ورکر کو دیکھ کر خوشی ہوئی جو اعضا سے محروم ہونے کے باوجود محنت پر یقین رکھتا ہے ۔ ہر ورکرز کے لئے کم از کم اجرت 37ہزار کو ہر صورت یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے اقتدار سنبھالا کوشش ہے کہ کسی شخص کو نہ آنا پڑے بلکہ حکومت خود مدد کو پہنچے ۔ لوگوں کا قطاروں میں لگ کر راشن وغیرہ دینامجھے اچھا نہیں لگتا۔ روٹی کی قیمت 25،30سے کم ہوکر 12 سے 15روپے پر آگئی یہ بھی کبھی نہیں ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب صوبوں کے پاس وسائل ہیں، مسئلہ وسائل کا نہیں بلکہ خدمت کی نیت کا ہے ۔پوری طرح عوام کی جنگ لڑرہی ہوں، ہر گھر میں خوشحالی آنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ ہڈیوں، جلد، برن یونٹ، ٹراما سمیت جدید ترین میڈیکل سٹی لاہور بنارہے ہیں۔ سرگودھا میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی جون تک فعال ہوجائے گا۔ماضی کی کسی بھی حکومت نے کسی بھی حکومت نے کبھی اتنے گھر نہیں بنائے ۔ ایک سال کے اندر30 ہزار گھر بن چکے اور رواں سال میں ایک لاکھ گھر وں کا ٹارگٹ پورا کریں گے ۔ گوجرانوالہ میں اس سال میٹرو بس سسٹم شروع ہوجائے گا۔

Previous Post

ڈار کے امارات ،کویت،بحرین ہنگری کے وزراخارجہ سے رابطے

Next Post

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

Next Post
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم