Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لینڈ مافیا کو نوازنے کا ایک اور میگا اسکینڈل بے نقاب، 70 کروڑ روپے مالیت کی 1462 کنال سرکاری اراضی غیرقانونی طور پر منتقل

Web Desk by Web Desk
اپریل 30, 2025
in لیہ
0
لینڈ مافیا کو نوازنے کا ایک اور میگا اسکینڈل بے نقاب، 70 کروڑ روپے مالیت کی 1462 کنال سرکاری اراضی غیرقانونی طور پر منتقل

لیہ: ضلع لیہ میں زمینوں سے متعلق فراڈ اور جعلسازی کا ایک نیا میگا اسکینڈل سامنے آگیا۔ سابق ریونیو افسران اور لینڈ ریکارڈ کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر ملی بھگت اور بھاری رشوت کے عوض 70 کروڑ روپے مالیت کی 1462 کنال اراضی غیرقانونی طور پر لینڈ مافیا کو منتقل کر دی۔ متاثرین نے انٹی کرپشن، ڈپٹی کمشنر لیہ، اور دیگر اعلیٰ حکام کو درخواستیں دیتے ہوئے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ اراضی دراصل 23 جنوری 2020 کے ایک ریونیو آرڈر اور رٹ پٹیشن نمبر 1753/65 کے تحت 192 کنال ضبط شدہ اراضی سے متعلق تھی، جو بحق سرکار منتقل ہونی تھی۔ مگر اس حکم کی آڑ میں جعلسازی کرتے ہوئے 1462 کنال اراضی کا غیر قانونی انتقال عمل میں لایا گیا۔

اس فراڈ میں سابق نائب تحصیلدار رمضان فاروقی،ایس سی او محمد رضوان،پٹواری شہزاد اکبر، لینڈ ریکارڈ سنٹر کے کمپیوٹر آپریٹر عبدالغفار اور دیگر 27 افراد مبینہ طور پر ملوث پائے گئے۔ یہ تمام افراد جعلسازی کے ذریعے انتقال نمبر 108 مؤرخہ 22 فروری 2020، اور بعد ازاں انتقال نمبر 1209 مؤرخہ 18 مارچ 2024، انتقال نمبر1210 مؤرخہ 19 مارچ 2024 کے تحت اراضی کا اندراج کرواتے رہے۔

بعد ازاں، شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے سابقہ انتقالات کو "سہواً غلطی” قرار دیتے ہوئے انتقال نمبر 1213 کے تحت اصل پوزیشن بحال کی گئی، اور متاثرہ مالکان کی زمین واپس کر دی گئی۔ تاہم لینڈ مافیا کی اپیل پر اس فیصلے کو ٹیکنیکل گراؤنڈز پر کالعدم قرار دے دیا گیا، جسے متاثرین نے بد نیتی اور ساز باز قرار دیا ہے۔

متاثرین کے وکیل فیض محمد ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سارا معاملہ بدنیتی، جعلسازی اور بدعنوانی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل حکم موضع مربان میں واقع کلاسرا قوم کے افراد سے متعلق تھا، جس کا چک نمبر 161-BTDA کی زمین سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس کے باوجود زمین ان سے چھین کر غیرقانونی طور پر دوسرے افراد کے نام منتقل کر دی گئی۔

درخواست گزاروں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ اہلکاروں نے کئی ایسے انتقالات درج کیے جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اور اس عمل سے درجنوں افراد اپنی جائز زمین سے محروم ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملہ انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں انکوائری کے لیے منظور ہو چکا ہے اور حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Previous Post

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

Next Post

قدرتی وسائل سے متعلق امریکا اور یوکرین کے درمیان بالآخر معاہدہ طے پا گیا

Next Post
قدرتی وسائل سے متعلق امریکا اور یوکرین کے درمیان بالآخر معاہدہ طے پا گیا

قدرتی وسائل سے متعلق امریکا اور یوکرین کے درمیان بالآخر معاہدہ طے پا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم