Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا: شاہد آفریدی

Web Desk by Web Desk
مئی 1, 2025
in پاکستان
0
بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کی دھمکیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

ایک نجی پروگرام میں شاہد آفریدی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی گیدڑ بھپکیوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، ہماری فوج اتنی تربیت یافتہ ہوگئی ہے کہ یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کو کون سپورٹ کرتا ہے؟ نہ ہمارا ملک کرتا ہے اور نہ ہمارا مذہب کرتا ہے، ہم دہشتگردی کا مقابلہ کتنے عرصے سے کر رہے ہیں، ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں، ہمارا مذہب بھی اس کیخلاف ہے، ہمارا مذہب امن کا نام ہے اور امن کی بات کرتا ہے۔

اس سے قبل بھی شاہد آفریدی نے ایک بیان میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکما قرار دیا تھا، جس پر سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھڑک اٹھے اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔اس پوسٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر پوسٹ کی اور چائےکا کپ پکڑ کر شیکھر دھون کو چائےکی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

Previous Post

پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کی نادرا موبائل ایپ تیار

Next Post

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے مسلسل 400 دن کام کرکے تاریخ رقم کر دی

Next Post
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے مسلسل 400 دن کام کرکے تاریخ رقم کر دی

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے مسلسل 400 دن کام کرکے تاریخ رقم کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم