Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل شناختی کارڈ متعارف، فوٹو کاپی کی ضرورت ختم

Web Desk by Web Desk
مئی 1, 2025
in بین الاقوامی, ٹیکنالوجی
0
پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل شناختی کارڈ متعارف، فوٹو کاپی کی ضرورت ختم

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان کا پہلا "ڈی میٹیریلائزڈ شناختی کارڈ” متعارف کرادیا جس کے بعد اب شہریوں کو قومی شناختی کارڈ یا اس کی فوٹو کاپی جیب میں رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور یہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ "پاک آئی ڈی” موبائل ایپ کے ذریعے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نادرا سید شباہت کے مطابق شہری پاک آئی ڈی ایپ پر اپنے موجودہ شناختی کارڈ کے کیو آر کوڈ کی تصویر اپ لوڈ کریں گے جس کے بعد 30 منٹ کے اندر ویریفیکیشن مکمل ہوگی اور ڈیجیٹل کارڈ ایپ کے والٹ میں دستیاب ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر موبائل فون گم یا چوری ہوجائے تو نیا فون لے کر ایپ میں لاگ ان کرنے پر ڈیجیٹل کارڈ دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔نادرا کے مطابق ڈیجیٹل شناختی کارڈ کا مقصد سرکاری دفاتر میں کام کی رفتار بڑھانا اور شہریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تاہم، اسے بطور متبادل قبول کرنے کا فیصلہ دیگر اداروں پر منحصر ہے۔مزید برآں نادرا جلد ہی پاک آئی ڈی ایپ پر فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) اور چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) کی ڈیجیٹل دستیابی بھی متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے۔

Previous Post

لوئرکوہستان میں گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق

Next Post

بھارتی ایم ایل اے نے بی جے پی حکومت کے عزائم بے نقاب کردیئے

Next Post
بھارتی ایم ایل اے نے بی جے پی حکومت کے عزائم بے نقاب کردیئے

بھارتی ایم ایل اے نے بی جے پی حکومت کے عزائم بے نقاب کردیئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم