Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کسی بھی ملک سے پاکستان پر حملہ ہوا تو دفاع میں چین ہمیشہ مدد اور معاونت کرے گا, وکٹر گاؤ

Web Desk by Web Desk
مئی 2, 2025
in بین الاقوامی
0
کسی بھی ملک سے پاکستان پر حملہ ہوا تو دفاع میں چین ہمیشہ مدد اور معاونت کرے گا, وکٹر گاؤ

ماہرِ عالمی امور وکٹر گاو نے کہا کہ کسی بھی ملک سے پاکستان پر حملہ ہوا تو دفاع میں چین ہمیشہ مدد اور معاونت کرے گا ۔

چین کے معروف تجزیہ کار و سابق سفارت کار اور حکومتی پالیسی سے قریب سمجھے جانے والے ماہرِ عالمی امور وکٹر گاو نے بھارتی میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو چین پاکستان کے دفاع کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔پاکستان ہمارا بھائی اور دیرینہ دوست ہے، اور ہم اس کے دفاع میں اس کا ساتھ دیں گے۔سابق سفارت کار و ماہرِ عالمی امور وکٹر گاو کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال انتہائی تشویش کا باعث ہے یہ دونوں بڑے ممالک ہیں، اور دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ ان کے درمیان کئی بار جنگ ہو چکی ہے۔ بھارت اور پاکستان دونوں سے کہا جائے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور پرامن حل تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر چینی شہریوں پر بھی دہشت گرد حملے ہوئے ہیں اور ہم نے پاکستان میں کئی چینی شہریوں کو کھویا ہےلیکن ہم نے کہامکمل تحقیقات کی جائیں کہ پردے کے پیچھے اصل میں کیا ہو رہا ہے، کون ٹریگر دبا رہا ہے اور کون ان مظالم کا ذمہ دار ہے۔ چین اسی اصول کو اس حالیہ حملے پر بھی لاگو کر رہا ہے ۔وکٹر گاو نے کہا کہ بھارت، پاکستان اور دیگر تمام فریقین مل کر اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تعاون کریں، ہمیں اس حملے کے پس منظر میں غیر جانبدار، مکمل اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیے، اس سے پہلے کہ کوئی ملک اس حملے کو بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی یا حتیٰ کہ تصادم کو ہوا دینے کے لیے بطور بہانہ استعمال کرے۔

سابق سفارت کار و ماہرِ عالمی امور وکٹر گاو کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے ساتھی اور فولادی اتحادی ہیں کسی کو بھی چین اور پاکستان کے اس اتحاد پر شک نہیں ہونا چاہیے۔ جب بھی پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو کسی ملک کی جانب سے خطرہ لاحق ہو گا، چین ہمیشہ پاکستان کی مدد اور معاونت کے لیے موجود ہو گا۔

Previous Post

بھارت کو قصور کے سرحدی علاقے بھیڈیاں کلاں کے باسیوں کا منہ توڑ جواب

Next Post

ویزےمنسوخ کرنےکابھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجزپیداکررہاہے،ترجمان دفتر خارجہ

Next Post
ویزےمنسوخ کرنےکابھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجزپیداکررہاہے،ترجمان دفتر خارجہ

ویزےمنسوخ کرنےکابھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجزپیداکررہاہے،ترجمان دفتر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم