Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سندھ میں چند مقامات پر آج بارش متوقع، کراچی میں تیز ہوائیں چلیں گی

Web Desk by Web Desk
مئی 2, 2025
in پاکستان, موسم
0
سندھ میں چند مقامات پر آج بارش متوقع، کراچی میں تیز ہوائیں چلیں گی

کراچی: مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت آج سے سندھ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی حصے میں مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہورہا ہے جس کے تحت آج سے 5 مئی تک سندھ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد، مٹیاری، سکھر، تھرپاکر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ کراچی میں آج سے اتوار کے دوران تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اسی دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کابھی امکان ہے۔

کے پی، کشمیر اور پنجاب میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ 5 مئی سے سندھ پر اثرانداز سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی سے تقویت ملے گی، آئندہ ہفتے میں سندھ میں مزید بارشیں نظر آرہی ہیں، کراچی میں بھی یہ سسٹم کہیں کہیں بارش برسا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کی شدت اور بارش کی درست پیشگوئی 5 مئی کے بعد کی جاسکتی ہے، مئی سندھ میں عام طور پر خشک گزرتا ہے، رواں ماہ میں سندھ میں ہونے والی بارش غیر معمولی موسمی سرگرمی ہے۔

Previous Post

سندھ ہائیکورٹ: 3 ماہ بعد لاپتا شہری کے واپس گھر پہنچنے پرعدالت نے درخواست نمٹادی

Next Post

پاکستان کی تعریف، بھارت نے سکھ گلوکارہ کے 5 سال پرانے گانے پر پابندی لگادی

Next Post
پاکستان کی تعریف، بھارت نے سکھ گلوکارہ کے 5 سال پرانے گانے پر پابندی لگادی

پاکستان کی تعریف، بھارت نے سکھ گلوکارہ کے 5 سال پرانے گانے پر پابندی لگادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم