Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

Web Desk by Web Desk
مئی 3, 2025
in کھیل
0
پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے 22ویں میچ میں بابر اعظم کی پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بین ڈی وارشز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی طرف سے محمد علی نے 3، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال ،صائم ایوب اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔معاذ صداقت نے 55رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 53رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔بابر اعظم اور معاذ صداقت کے درمیان چوتھی وکٹ پر 102 رنزکی شراکت ہوئی۔اسلام آباد کی جانب سے کائلز میئرز،ڈی وارشوئز، نسیم شاہ اور میڈیتھ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ پشاور زلمی کے 7 میچوں کے بعد 6 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

Previous Post

بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے، خواجہ آصف نے خبردار کردیا

Next Post

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

Next Post
پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم