Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

Web Desk by Web Desk
مئی 3, 2025
in پاکستان, تجارت
0
ملک میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد: پاکستان میں سالانہ مہنگائی کی شرح اپریل میں مسلسل چھٹے مہینے کم ہو کر 0.28 فیصد پر آگئی، جو مارچ میں 0.7 فیصد تھی، یہ گزشتہ چھ دہائیوں کی کم ترین سطح ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق اپریل میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) میں کمی گزشتہ سال کے اسی مہینے میں ریکارڈ کی گئی 17.34 فیصد سے نمایاں ہے۔معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت کی جانب سے حالیہ بجلی کے نرخ میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی سے آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں مزید کمی آسکتی ہے، بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی منفی میں بھی جا سکتی ہے جو گھریلو بجٹ کے لیے حقیقی ریلیف کا باعث بنے گی۔

خوراک اور مشروبات کی قیمتوں میں کمی مارچ کے مقابلے میں اپریل میں کچھ کم ہو کر -4.82 فیصد رہی (مارچ میں -5.1 فیصد)، جس کی بنیادی وجہ خراب ہونے والی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 26.7 فیصد کمی ہے۔دیگر اہم شعبوں میں بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا: ٹرانسپورٹیشن میں3.91 فیصد کمی آئی جو مارچ میں 1.2 فیصد تھی جبکہ ہاؤسنگ و یوٹیلٹیز میں 2.62 فیصد کمی دیکھی گئی جو مارچ میں 2.2 فیصدتھی۔کچھ زمروں میں قیمتوں کا دباؤ کم ہوا: ملبوسات و جوتوں کی مہنگائی 13.5 فیصد سے کم ہو کر 9.1 فیصد پر آگئی، تعلیمی اخراجات میں بھی کچھ کمی ہوئی تاہم، گھریلو آلات کی دیکھ بھال کی لاگت 3.7 فیصد سے بڑھ کر 4.02 فیصد ہوگئی۔

صحت کی خدمات 13.8 فیصد سے بڑھ کر 14.15 فیصد ہوئیں اور تفریح و ثقافت میں اضافہ 7.7 فیصد سے بڑھ کر 8.8 فیصد تک پہنچا۔الکوحلک مشروبات اور تمباکو کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو 7.5 فیصد سے بڑھ کر 7.94 فیصد ہو گیا تاہم، تعلیمی اخراجات میں کچھ کمی آئی جو 11.9 فیصد سے کم ہو کر 10.9 فیصد ہو گئے۔حکومت کے مطابق مالی سال 2024-25 کے پہلے 10مہینوں (جولائی تا اپریل) میں اوسط مہنگائی کی شرح 4.73 فیصد رہی جو گزشتہ سال اسی مدت میں 25.97فیصد تھی۔

اپریل میں شہری علاقوں میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.5 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں صرف 0.10 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال اپریل میں یہ شرح بالترتیب 19.4 فیصد اور 14.5 فیصد تھی۔اپریل 2025 میں تھوک قیمتوں کے اشاریہ (WPI) میں -2.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ مارچ میں یہ کمی 1.6 فیصد تھی۔ اپریل 2024 میں اسی اشاریے میں 13.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔ماہانی بنیاد پر، اپریل 2025 میں WPI میں 1.3فیصد کمی ہوئی جبکہ مارچ میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بنیادی مہنگائی (core inflation)، جس میں خوراک اور توانائی شامل نہیں ہوتی، اپریل میں سالانہ بنیاد پر کم ہو کر 7.4 فیصد ہو گئی جو مارچ میں 8.2 فیصد اور اپریل 2024 میں 13.1 فیصد تھی۔ تاہم، ماہ بہ ماہ بنیاد پر اس میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ قیمتوں کے دباؤ میں کمی کے باوجود پاکستان کی حقیقی سود کی شرح جو اس وقت 11.72 فیصد پوائنٹس ہے (جبکہ مرکزی بینک کی پالیسی ریٹ 12 فیصد ہے) دنیا کی بلند ترین شرحوں میں شمار ہوتی ہے۔ماہرین کا انتباہ ہے کہ طویل عرصے تک زیادہ حقیقی سودی شرح برقرار رکھنا معیشت کی بحالی میں رکاوٹ بن سکتا ہے اور حکومتی قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ کو بھی بڑھا سکتا ہے۔ماہرین کا مطالبہ ہے کہ اسٹیٹ بینک جب کہ مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر ہے اور مستقبل میں منفی میں جا سکتی ہے، پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ تک لے آئے۔ ان کے مطابق بنیادی مہنگائی (core inflation) پالیسی ریٹ کے تعین کا کلیدی اشاریہ ہے اور موجودہ حالات میں پالیسی ریٹ میں خاطر خواہ کمی کی گنجائش ہے۔

Previous Post

پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا

Next Post

ایف بی آر نے 14 ہزار گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

Next Post
ایف بی آر نے 14 ہزار گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

ایف بی آر نے 14 ہزار گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم