Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

افغان شوہر کو شہریت نہ دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

Web Desk by Web Desk
مئی 3, 2025
in پاکستان
0
افغان شوہر کو شہریت نہ دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغانستان کے لڑکے کو شہریت نہ دینے کے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس چوہدری اقبال کریں گے، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس علی باجوہ، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس خالد اسحاق بنچ کے ارکان ہیں۔جسٹس فاروق حیدر نے مسرت جبین کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی، پانچ رکنی لارجر بنچ 6 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پاکستان کے شہریت ایکٹ 1951 کے تحت پاکستانی لڑکا دوسرے ملک کی لڑکی سے شادی کرے تو اس کو پاکستانی شہریت دی جاتی ہے جبکہ پاکستانی لڑکی بیرون ملک کے لڑکے سے پاکستان میں شادی کرے تو شہریت نہیں دی جاتی، یہ آئین اور قانون کے منافی ہے۔درخواست گزار کے وکیل توصیف احمد باجوہ نے بتایا کہ درخواست گزار نے 2012 میں افغان لڑکے نسیم کے ساتھ شادی کی تھی۔

Previous Post

ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں، یہ دو ملکوں میں نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے: پاکستانی سفیر

Next Post

کراچی: نوشکی آئل ٹینکر دھماکا، مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، تعداد 7 ہوگئی

Next Post
کراچی: نوشکی آئل ٹینکر دھماکا، مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، تعداد 7 ہوگئی

کراچی: نوشکی آئل ٹینکر دھماکا، مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، تعداد 7 ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم