Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ناجائز اسلحے کا مقدمہ: ضمانتی مچلکے جمع کروانے والے شہری کو جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار

Web Desk by Web Desk
مئی 3, 2025
in پاکستان
0
ناجائز اسلحے کا مقدمہ: ضمانتی مچلکے جمع کروانے والے شہری کو جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملزم کی عدم پیشی پر ضمانتی مچلکے جمع کروانے والے شہری کو ایک لاکھ روپے جرمانے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے کمیر خان کی اپیل پر چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس عبہر گل خان نے فیصلے میں لکھا کہ کسی ملزم کو ضمانت دینا جسٹس سسٹم کا بنیادی فرض ہے، ضمانت دینے سے جیلوں میں موجود لوگوں کی رہائی ہوتی ہے جس سے جیلوں پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ بعض اوقات لوگ خدمت خلق کے طور پر بھی ضمانتی مچلکے جمع کراتے ہیں، ملزم کے پیش نہ ہونے پر ضمانتی مچلکے جمع کروانے والے شخص کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی، ضمانت کے بعد جب ملزم پیش ہو جاتا ہے تو پھر ضمانتی مچلکے جمع کرانے والی کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے، پھر معاملہ عدالت اور ملزمان کے درمیان رہتا ہے، اسی بنیاد پر ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزم کے پیش نہ ہونے پر مچلکے جمع کروانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ٹرائل کورٹ نے اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کی تھی، ٹرائل کورٹ نے ٹرائل میں عدم پیشی پر ملزم کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے والے شخص کو ایک لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Previous Post

کراچی: نوشکی آئل ٹینکر دھماکا، مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، تعداد 7 ہوگئی

Next Post

شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ

Next Post
شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم