Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 2 وکٹ سے ہرادیا

Web Desk by Web Desk
مئی 4, 2025
in کھیل
0
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 2 وکٹ سے ہرادیا

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹ سے ہرادیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر157رنز اسکور کیے۔محمد نواز نے49 رنزکی اننگز کھیلی، اوپنرصاحبزادہ فرحان نے39 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے فہیم اشرف نے 25 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلےکے بعد ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز 64 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ان کے علاوہ رائلی روسو نے27 اور فن ایل نے 20 رنز بنائے۔اسلام آباد کی جانب سے نسیم شاہ اور سلمان ارشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج کے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے، وہ گروئن انجری کے باعث آرام کر رہے تھے اور ان کی جگہ سلمان علی آغا نےٹیم کی قیادت کی۔

Previous Post

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

Next Post

بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا: وزیر دفاع

Next Post
پاکستان کی پہلگام واقعےکی تحقیقات کیلئےاقوام متحدہ کاکمیشن بنانےکی پیشکش

بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا: وزیر دفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم