Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دنیا کے امیر ترین شخص نے ڈالر کے عالمی زوال کی پیشگوئی کردی

Web Desk by Web Desk
مئی 4, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان, تجارت
0
دنیا کے امیر ترین شخص نے ڈالر کے عالمی زوال کی پیشگوئی کردی

سینئر ترین سرمایہ کار وارن بفیٹ نے امریکی ڈالر کی طویل مدتی استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرنسی کے عالمی زوال کا اشارہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں وارن بفیٹ نے اپنی سب سے بڑی مالیاتی تشویش کا اظہار کیا جس میں انہوں نے نہ تو اسٹاکس اور نہ ہی رئیل اسٹیٹ بلکہ ڈالر کے مستقبل کو لے کر خبردار کردیا ہے۔ برکشائر ہیٹھا وے کے سالانہ اجلاس میں 94 سالہ سرمایہ کاری کے ماہر نے کہا کہ امریکہ کی مالیاتی لاپرواہی اس کی اپنی کرنسی کی قدر کو کم کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وارن بفیٹ کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے کہ ہم کچھ بھی نہیں رکھنا چاہیں گے جسے ہم اس کرنسی میں سمجھتے ہوں جو واقعی تباہی کے دہانے پر ہو۔وارن بفیٹ نے بتایا کہ امریکہ کی بڑھتی ہوئی مالی بے احتیاطی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تاریخی کمی آ سکتی ہے، جو عالمی اقتصادی استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ کی مالی پالیسیوں میں اصلاحات نہ کی گئیں اور مالی معاملات میں سختی نہ برتی گئی تو امریکی ڈالر کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔وارن بفیٹ کے اس انتباہ نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور اقتصادی ماہرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے، کیونکہ امریکی ڈالر عالمی معیشت میں ایک اہم کرنسی ہے اور اس کی قدر میں کمی سے عالمی مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

بفیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی سخت تجارتی پالیسیوں پر بھی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ تجارت کو ہتھیار نہیں بنانا چاہیے۔

مزید برآں اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے حوالے سے بفیٹ نے اسٹاک مارکیٹ کی طویل مدت میں فائدے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسٹاکز اکثر دیگر اثاثوں کی کلاسز سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری بعض اوقات پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ “جب رئیل اسٹیٹ مشکل میں آ جاتا ہے، تو آپ کو صرف چند لوگوں سے نہیں نمٹنا پڑتا ہے۔

Previous Post

کیا موٹرز نے مشہور زمانہ گاڑی سپورٹیج کی قیمت میں 18 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کر دی

Next Post

ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اختیارات مل گئے، آرڈینس جاری

Next Post
ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اختیارات مل گئے، آرڈینس  جاری

ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اختیارات مل گئے، آرڈینس جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم