Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

صدر مملکت آصف زرداری سےچینی سفیرکی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات سمیت پاک بھارت کشیدگی پرتبادلہ خیال

Web Desk by Web Desk
مئی 5, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
صدر مملکت آصف زرداری سےچینی سفیرکی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات سمیت پاک بھارت کشیدگی پرتبادلہ خیال

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ایوان صدر میں پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ سے ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال اور حالیہ پہلگام واقعے کے بعد کی صورت حال پر بات کی۔

صدر زرداری نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے خطے میں امن کا خطرہ ہے۔ انہوں نے چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو سراہا اور مشکل وقت میں چین کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔چینی سفیر نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان "آہنی برادر” ہیں، جو ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں، خاص طور پر مشکل حالات میں۔ انہوں نے پاکستان کے موقف کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Previous Post

پنجاب میں 11 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی ریکارڈ انرولمنٹ

Next Post

سیاحتی ویزا رکھنے والوں کو مکہ مکرمہ میں ٹھہرنے پر پابندی عائد

Next Post
سیاحتی ویزا رکھنے والوں کو مکہ مکرمہ میں ٹھہرنے پر پابندی عائد

سیاحتی ویزا رکھنے والوں کو مکہ مکرمہ میں ٹھہرنے پر پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم