Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کیلئے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی شرط واپس لے لی

Web Desk by Web Desk
مئی 9, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکا نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کیلئے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی شرط واپس لے لی

امریکا نے سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے کے لیے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی شرط واپس لے لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 مئی کو سعودی عرب کے دورے پر جانے والے ہیں جہاں 100 ارب ڈالر سے زائد کے ممکنہ دفاعی معاہدے اور دیگر معاشی امور پر بات چیت متوقع ہے۔رائٹرز کے مطابق یہ تبدیلی امریکا کی جانب سے بڑی سفارتی لچک کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور اسرائیلی سفارتکاری کے لیے اسے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکا نے سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط عائد کی تھی تاہم غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور عرب عوام کے سخت ردعمل کے باعث سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام میں دلچسپی نہیں رکھتا۔یہی وجہ ہے کہ واشنگٹن نے اپنی شرط واپس لے لی ہے تاکہ جوہری مذاکرات آگے بڑھ سکیں۔

تاہم رائٹرز کے مطابق فی الحال کوئی معاہدہ ہونے کا امکان کم ہے کیونکہ سعودی عرب امریکا کے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے روکنے والے اصول (معیارات) کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے، اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اپنی سرزمین پر یورینیم افزودگی کا حق بھی چاہتا ہے۔

Previous Post

بھارتی 15 مقامات پر پاکستانی حملےکی خبر جھوٹی ہے، پاکستان حملہ کریگا تو نظر بھی آئیگا، گونج بھی سنائی دے گی: ترجمان پاک فوج

Next Post

کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب

Next Post
کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب

کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم