Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی: دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

Web Desk by Web Desk
مئی 11, 2025
in بین الاقوامی, ٹیکنالوجی
0
بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی: دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

سکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان نے چائنیز ٹیکنالوجی استعمال کی، اگر جے 10 سی طیارے نے رفال کو گرایا ہے تو یہ واقعی حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کے دوران چینی ساختہ اینٹی ائیرکرافٹ ڈیفنس سسٹم استعمال کیا۔مائیکل کلارک کے مطابق میرے خیال سے بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی۔اس سے قبل امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا اور سنسنی خیز انکشافات کیے۔پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پرمجبورکیا: امریکی صحافی نے سیزفائرکی تفصیلات بتادیں

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔

دوسری جانب بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نےکہا ہےکہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔بھارت کو ماننا پڑے گا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے، برطانوی صحافی

انہوں نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کےاندر حملہ کیا۔برطانوی صحافی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا۔

آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص:
خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کیا، بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلواڑا ائیر فیلڈز بھی تباہ کیں۔پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا، آدم پور میں پاک فوج نے جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی ائیر بیس پر ہائپر سونک میزائل سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 تباہ کردیا۔ پاک فوج نے میزائل لے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کی ویڈیو جاری کردی۔

پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد امریکا اور دیگر ممالک کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان جندی بندی ہو گئی جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کیا۔

Previous Post

سلمان خان کو جنگ بندی کی حمایت پر تنقید کے باعث ٹوئٹ ہٹانا پڑگئی

Next Post

بنگلا دیش میں شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

Next Post
بنگلا دیش میں شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

بنگلا دیش میں شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم