Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مسلح افواج کی بہادری نے ہمیں فتح سے ہمکنار کیا، صدر مملکت

Web Desk by Web Desk
مئی 11, 2025
in پاکستان
0

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی بہادری نے فتح سے ہمکنارکیا ۔ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی۔

صدر مملکت نے ازلی دشمن کو بدترین شکست پر قوم اورمسلح افواج کو مبارکباد دی۔ آصف علی زرداری نے کہا پاکستان اپنی خود مختاری پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک سے بھی اظہار تشکر کیا۔ کہا چین، امریکا، ترکیہ، سعودی عرب اورایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو مُشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ آج قوم کا عزم بےمثال ہے۔ یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے۔ پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا۔ امن کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بحیثیت اسلامی ریاست اور اللہ پر ہمارے ایمان نے ہمیں اپنے حجم سے پانچ گنا زیادہ ملک کے خلاف کھڑے ہونے کی طاقت اور ہمت عطا کی، قوم کو خوشی منانی چاہیے اور شہادت پانے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل اور دیگر مرکزی مسائل بالخصوص سندھ طاس معاہدہ کے حل میں ہے۔

Previous Post

پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملاکر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا،عبد العلیم خان

Next Post

پارلیمان کے بنائے قوانین کا عدالتی فیصلوں کے آنے تک ہمیں احترام کرنا ہے، چیف جسٹس

Next Post
پارلیمان کے بنائے قوانین کا عدالتی فیصلوں کے آنے تک ہمیں احترام کرنا ہے، چیف جسٹس

پارلیمان کے بنائے قوانین کا عدالتی فیصلوں کے آنے تک ہمیں احترام کرنا ہے، چیف جسٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم