Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پارلیمان کے بنائے قوانین کا عدالتی فیصلوں کے آنے تک ہمیں احترام کرنا ہے، چیف جسٹس

Web Desk by Web Desk
مئی 11, 2025
in پاکستان
0
پارلیمان کے بنائے قوانین کا عدالتی فیصلوں کے آنے تک ہمیں احترام کرنا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ قانون بناتی ہے اور ترامیم کرتی ہے۔ پارلیمان کے بنائے قوانین کا عدالتی فیصلوں کے آنے تک ہمیں احترام کرنا ہے۔

دورہ چین کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ 26 ویں ترمیم پر میری کیا رائے ہے وہ ابھی نہیں دینا چاہتا۔ عدالتی فیصلوں کے بعد 26 ویں ترمیم پر ضرور رائے دوں گا، ابھی 26 ویں ترمیم میں چیف جسٹس کے اختیارات میں تبدیلیاں آئیں، چیف جسٹس کو آئین کے مطابق ہی چلنا ہوتا ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مقدمات نمٹانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ چین کے ججز ہمارے زیرالتوا مقدمات کا سن کر حیران رہ گئے۔ چینی ججزکوکہا مقدمات نمٹانے کیلئے ہی توآپ کے پاس آئے۔ چین کی عدالت میں 367 جج ہیں اور کوئی کیس التوا نہیں۔ چین کےعدالتی نظام میں بھی ہماری طرح 4 فورمز ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا مقدمات نمٹانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔ چین نے مصنوعی ذہانت سمیت مختلف امور پر تعاون پر اتفاق کیا۔ چین کی عدلیہ کےساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ بھی کیا گیا۔ آذربائیجان، ترکی اور بھارت کے چیف جسٹسز سے بھی ملاقات ہوئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ چین نے مصنوعی ذہانت سمیت مختلف امور پر تعاون پر اتفاق کیا ہے، چین کے دورے پر بھارتی عدلیہ کے ججز بھی تھے، بھارتی ججز کےساتھ بھی بات چیت ہوئی ہے، موجودہ حالات میں بھارتی ججز سے کیا بات ہوئی نہیں بتاؤں گا، حالات ٹھیک ہوجائیں تو بھارت کے ججز کےساتھ ہونے والی گفتگو سے آگاہ کروں گا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کا اجلاس 26 اور27 مئی کو طلب کرلیا ہے، قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس میں عدالتی اصلاحات ایجنڈے پر غور ہوگا۔ قومی عدالتی پالیسی کمیٹی اجلاس میں تمام ہائیکورٹس چیف جسٹس صاحبان شرکت کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اب ہم پیپر لیس ہونے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ میں کاغذ کا استعمال کم کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں فوجداری مقدمات کے لیے تین بینچ بنا دیے ہیں، فوجداری مقدمات کے لیے دو بینچ مسلسل کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں سزائے موت کے مقدمات جلد نمٹائے جائیں، مجھے کہا گیا کہ سزائے موت سے زیادہ مقدمات عمر قید کے ہیں، اس وقت سپریم کورٹ میں عمر قید کے1200 کے لگ بھگ مقدمات زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں ایک بینچ صرف سزائے موت کے مقدمات سنے گا، سپریم کورٹ میں جو اچھے کام ہو رہے ہیں وہ بھی عوام کو معلوم ہونے چاہئیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ میں دوسری شفٹ شروع کر رہے ہیں، شام کی شفٹ میں 2 سے 5 بجے تک مقدمات سنے جائیں گے۔ جو جج شام کی شفٹ میں کام کریں گے ان کی تنخواہ 50 فیصد بڑھائیں گے۔ تجویز دی ہے کہ ضلعی عدلیہ میں ججز بھرتی کا امتحان ہر چھ ماہ بعد ہو۔

Previous Post

مسلح افواج کی بہادری نے ہمیں فتح سے ہمکنار کیا، صدر مملکت

Next Post

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Next Post
پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم