Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Web Desk by Web Desk
مئی 14, 2025
in تجارت
0
پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی اس کے زبر دست اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 9929 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس کو 117104 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 3020 پوائنٹس اضافے سے 35668 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کے ایس سی 30 انڈیکس 5 فیصد بڑھنے پر کاروبار روک دیا گیا جبکہ 100 انڈیکس میں بھی تاریخی تیزی پر کاروبار کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا تھا اور بھارتی حملے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے جانے والے بھرپور اور منہ توڑ جواب کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچنج میں بہتری آنا شروع ہو گئی تھی۔

Previous Post

پارلیمان کے بنائے قوانین کا عدالتی فیصلوں کے آنے تک ہمیں احترام کرنا ہے، چیف جسٹس

Next Post

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری

Next Post
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم