کراچی:بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا۔ مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 319 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 256 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کا اختتام 1 لاکھ 18 ہزار 575 پوائنٹس پر ہوا تھا۔دوسری طرف زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 57 پیسے پر آ گیا ہے۔